باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، باجوڑ میں خارجیوں کے ٹھکانوں کا مکمل صفایا

سیکیورٹی فورسز کی باجوڑ میں خارجیوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔
شاہی تنگی جنگل میں خارجیوں کے ٹھکانوں اور سرنگوں کا مکمل صفایا کردیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران فورسز اور خارجیوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک خارجی ہلاک اور دیگر فرار ہوگئے۔ علاقے میں موجود سرنگوں اور قریبی مقامات کو بھی کلیئر کردیا گیا۔
کارروائی میں خارجیوں کے زیر استعمال اسلحہ، بارودی مواد اور مواصلاتی آلات برآمد ہوا۔ س
یکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں