گزشتہ سال کے حاجیوں کو رقم واپسی، وزارتِ مذہبی امور کا 3 ارب 45 کروڑ لوٹانے کا فیصلہ

گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے 66 ہزار حاجیوں کو 3 ارب 45 کروڑ واپس کرنے کا فیصلہ

وزارت مذہبی امور نے گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے 66 ہزار 377 حاجیوں کو 3 ارب 45 کروڑ 65 لاکھ 85 ہزار روپے واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
، رقوم کی منتقلی کا عمل حاجیوں کے بینک اکاؤنٹس میں 31 اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔
، حج 2026ء کیلئے 40 دن کے حج پیکیج کی رقم 11 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ 25 دن کے شارٹ حج کا پیکیج 12 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق جمعرات کو وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وزارت مذہبی امور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت مذہبی امور اور حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ حج اخراجات کو ممکنہ حد تک کم سے کم رکھا جائے اور حج انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال عازمین حج کو سعودی عرب میں قدم قدم پر رہنمائی فراہم کرنے کیلئے حج ناظم کی اسکیم منظور کی گئی۔
، حاجیوں کے گروپ پر ایک ناظم مقرر کیا گیا، انہوں نے کہا کہ حج 2025ء کے دوران رہائشی عمارتوں، کھانے پینے، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر معاملات میں تقریباً ساڑھے تین ارب روپے کی بچت کی گئی، یہ رقم حاجیوں کو واپس کی جا رہی ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔