وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کا دوبارہ آغاز 30 اکتوبر سے، ایک لاکھ طلبا کو لیپ ٹاپ ملیں گے

وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کا رواں ماہ 30 اکتوبر سے دوبارہ آغاز ہو گا

وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت رواں ماہ کے آخر تک ملک بھر میں ایک لاکھ طلبا میں مفت لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔
لیپ ٹاپ کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز تیس اکتوبر سے کیا جائے گا، مرکزی تقریب جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے میرٹ کے تحت لیپ ٹاپ اسکیم سے استفادے کے اہل قرار پانے والے طلبا کی فہرست جاری کردی ہے ۔
مرکزی تقریب کے بعد صوبائی دارالحکومتوں میں بھی تقسیم کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔
وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کا مقصد ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا کے ہم پلہ بننے کیلئے نوجوانوں کو ڈیجیٹل تعلیم اور تحقیق کے لیے جدید سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔