ایس پی آئی نائن عدیل اکبر جاں بحق، اسلام آباد پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

خودکشی کرنے والے ایس پی آئی نائن عدیل اکبر جاں بحق ہو گئے،ذرائع

اسلام آباد کے علاقے آئی 9 کے پولیس افسر ایس پی عدیل اکبر نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی آئی 9 عدیل اکبر نے نجی ہوٹل کے قریب سٹاف سے پسٹل لے کر گولی چلائی۔
، ایس پی کو زخمی حالت میں پولی کلینک منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے ، ایس پی عدیل اکبر نے خود کو سینے پر گولی ماری ۔
پولیس نے اےایس پی کےآپریٹر مزمل شاہ کو حراست میں لے لیا ، اے ایس پی عدیل اکبر کا تعلق ضلع گجرات سے تھا اور ان کی ایک سالہ ننھی بیٹی بھی ہے۔
، عدیل اکبر کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے 46ویں کامن سے تھا،اے ایس پی عدیل اکبراسلام آبادپولیس میں بطورایس پی آئی 9 تعینات تھے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔