وزیراعلیٰ مریم نواز کا بڑا اعلان: آئمہ کرام کے لیے وظیفہ منظور

حکومت پنجاب نے 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے وظیفہ مقرر کردیا

حکومت پنجاب نے 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے وظیفہ مقرر کردیا ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کہتی ہیں امام مسجد معاشرے کے قابل احترام افراد ہیں ۔
اُن کی معاشی معاونت حکومت کی ذمہ داری ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرِصدارت امن وامان پر اجلاس میں صوبہ بھرکی 65 ہزارمساجد کے آئمہ کرام کیلئےماہانہ وظیفے کی منظوری دی گئی۔
مریم نواز نے کہا کہ چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی کرناغیرمناسب ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیامساجد کی تعمیر ومرمت کے منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے جلد تکمیل کیلئے ہدایات جاری کردیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کیلئے سڑکوں کی تعمیر ومرمت مکمل،خصوصی بس سروس چلائی جائیگی۔
سیکورٹی کےفول پروف انتظامات بھی کرلئےگئے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔