بھارت افغانستان سے پاکستان کے خلاف جنگ، خواجہ آصف کے انکشافات

بھارت افغانستان سے پاکستان کے خلاف ’کم شدت کی جنگ‘ لڑ رہا ہے، خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان سے پاکستان کے خلاف ’کم شدت کی جنگ‘ لڑ رہا ہے اور نئی دہلی مئی میں اسلام آباد کے ساتھ ہونے والی چار روزہ جھڑپ میں شکست کے بعد ’بدلہ لینے‘ کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے یہ بات العربیہ انگلش کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی، جو بدھ کی رات جاری ہوا، ان کے یہ بیانات ان تنقیدوں کا تسلسل ہیں جو وہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات، سرحدی جھڑپوں اور طالبان حکام سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد کابل حکومت پر کر رہے ہیں۔
العربیہ کے انٹرویو میں ان سے پوچھا گیا کہ ان کے پاس کیا ثبوت ہیں، جن کی بنیاد پر وہ یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ نئی دہلی دوحہ اور ترکی میں طالبان نمائندوں سے مذاکرات کے دوران “پتلی تماشا” چلا رہا تھا؟
اس پر خواجہ آصف نے جواب دیا کہ جب ثبوت دکھانے یا پیش کرنے کی بات آئے گی تو ہم ضرور کریں گے، ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔