سوڈان: مغربی شہر الفاشر میں حالات کشیدہ،2 ہزارسے زائد افراد قتل
سوڈان کے مغربی شہر الفاشر میں حالات کشیدہ،نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورسز نے دوہزار سے زائد افراد کو قتل کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق سوڈانی فوج نےالزام عائد کیاہلاکتیں 26اور 27اکتوبر کو ہوئیں،جن میں زیادہ ترخواتین اوربچےشامل تھے۔
،سوڈانی فوج نےتصدیق کی ہے کہ آر ایس ایف کےطویل محاصرے کے بعد وہ شہر سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔
نئی رپورٹس کے مطابق ییل یونیورسٹی کی ہیومینیٹیرین ریسرچ لیب نے الفاشر میں اجتماعی قتلِ عام کے شواہد حاصل کیے ہیں۔
،آر ایس ایف نے 17 ماہ کے محاصرے کے بعد الفاشر پر قبضہ کرلیا ہے جو دارفور میں فوج کا آخری مضبوط گڑھ تھا۔
سوڈانی حکومت کا کہنا ہے کہ شہر میں دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔
جبکہ امدادی اداروں نے جنسی تشدد، شہریوں پر فائرنگ اور گھروں پر حملوں کی تصدیق کی ہے۔
اس حوالے سےماہرین کا کہنا ہے کہ الفاشر پر آر ایس ایف کے قبضے کے بعد سوڈان کے دوبارہ تقسیم ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔