سیلاب بحالی پروگرام کے تحت امداد کی تقسیم، 6 ارب 39 کروڑ روپے متاثرین میں بانٹے گئے

سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6 ارب 39 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں: سینئر وزیر پنجاب

لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ وزیراعلیٰ سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6 ارب 39 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تحت 90 فیصد فلڈ اسسمنٹ سروے مکمل ہوگیا ہے۔
جس کے تحت 5 لاکھ 69 ہزار سیلاب متاثرین کا ڈیٹا تیار کیا گیا ہےجب کہ شفافیت یقینی بنانے کے لیے 4لاکھ 63 ہزار متاثرین کے ڈیٹا کی ڈی سیز سے تصدیق کی گئی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے 98 ہزار سے زائد اے ٹی ایم کارڈز تیار کیے گئے،۔
27 سیلاب متاثرہ اضلاع میں معاوضے کی ادائیگی کے لیے 37کیمپ سائٹ قائم کردیےگئےہیں۔
جب کہ 20 اکتوبر سے 13 اضلاع کے سیلاب متاثرین میں معاوضے کی تقسیم کا آغاز ہوگیا ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔