سرکاری اسکیم کے تحت حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی شروع
سرکاری حج اسکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری اور آخری قسط کی وصولی آج سے شروع ہو گئی جو 10 نومبر تک جاری رہے گی۔
بروقت دوسری قسط جمع نہ کرانے والے حج پر نہیں جاسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق دوسری قسط کی مد میں ساڑھے 6 لاکھ روپے فی کس وصول کیے جائیں گے،۔
حج درخواست گزار دوسری قسط جمع کرواتے وقت پیکج تبدیل کروا سکیں گے۔
دوسری قسط کی وصولی کے بعد حج پیکج تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ذرائع کے مطابق دوسری قسط بر وقت جمع نہ کروانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہو گی،۔
منسوخ درخواستوں کی جمع شدہ پہلی قسط کی رقم بینک اکاؤنٹ میں واپس بھجوا دی جائے گی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔