نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج
ملیر میں واقع نجی طبی مرکز کی لیڈی ڈاکٹر سمیت 2 خواتین ملازمین کے خلاف انسانی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،۔
کیوں کہ وہ ایک نوزائیدہ بچے کو اس کے والدین کی عدم استطاعت کے باعث ہسپتال کے اخراجات ادا نہ کرنے پر اپنے ساتھ لے گئی تھیں۔
پولیس کے مطابق، بچے کو بعد ازاں پنجاب میں کسی شخص کو فروخت کر دیا گیا تھا، اب بچے کو بازیاب کرا کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے،ؤ
جب کہ متعلقہ طبی مرکز کو سیل کر دیا گیا ہے۔
یکم نومبر کو نوزائیدہ بچے کے والد سارنگ خان نے میمن گوٹھ پولیس اسٹیشن میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام ایکٹ 2018 کی دفعات 3، 4 اور 5، اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 34 کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔
میمن گوٹھ پولیس کے افسر فیاض جوکھیو نے بتایا کہ بچہ لاہور سے بازیاب کرایا گیا ہے، نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔