دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن پوری قوت سے جاری رہے گا، آئی ایس پی آر
بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے ضلع قلات میں بڑی کارروائی میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مطابق آپریشن یکم نومبر کی رات دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔
، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد ملک میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے،۔
مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
دہشت گردی کے خاتمے تک عزم استحکام کے تحت آپریشن پوری قوت سے جاری رہے گا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔