پنجاب حکومت کا عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ
لاہور: پنجاب حکومت نے عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب میں عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین کی بھارتی کے لیے صوبائی اسمبلی سے لوکم ہایرنگ ایکٹ 2025 منظور کرلیا ہے۔
حکام کا کہنا ہےکہ بل کے ایک تحت کمیٹی بنائی جائےگی اور وزیراسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب کمیٹی کے چیئرپرسن ہوں گے۔
بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کمیٹی کا حصہ ہوں گے جب کہ 3 فیلڈ کے ماہرین اور ہیومن ریسورس بھی لوکم پالیسی کمیٹی میں ہوں گے۔
، یہ کمیٹی عارضی بھرتی کے ٹی او آرز بھی طے کرے گی۔
بل کے تحت طبی ماہرین کی بھرتی سے قبل کم از کم 2 اخبارات میں اشتہار دینا لازم ہوگا ۔
جب کہ عارضی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے مستقبل نوکری کی استدعا نہیں کر سکیں گے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔