نائب وزیراعظم نے پاکستان کی پہلی گوگل کروم بُک اسمبلی لائن کا افتتاح کر دیا
نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے منگل کے روز پاکستان کی پہلی گوگل کروم بُک اسمبلی لائن کا افتتاح کیا اور اسے ایک ’تاریخی سنگِ میل‘ قرار دیا،۔
جس سے ڈیجیٹل آلات کی رسائی عام شہریوں کے لیے مزید آسان ہو جائے گی۔
اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ آج ہم ایک تاریخی موقع کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
، جب ہم گوگل اور پاکستان کے درمیان بیش قیمت شراکت داری کا جشن منا رہے ہیں۔
انہوں نے اس اقدام کو ’ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی کا ایک فیصلہ کن لمحہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کروم بُک کی مقامی اسمبلی سے ڈیجیٹل ٹولز تک رسائی خاص طور پر تعلیمی شعبے میں سستی اور جامع ہو جائے گی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔