چارسدہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کی صوبائی شوریٰ کے رکن جاں بحق
چارسدہ کے تھانہ مندنی کی حدود مندنی ٹو تخت بھائی روڈ پر نامعلوم موٹرسائکل سواروں کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی صوبائی شوریٰ کے رکن مولانا عبدالسلام جاں بحق ہو گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول مولانا عبدالسلام تحصیل تنگی اینگر باڑی بند کے مدرسے ابوبکر صدیق کے مہتمم اور جے یو آئی (ف) کی صوبائی شوریٰ کے ممبر تھے۔
، افسوس ناک واقعے کے متعلق مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے مہتم مدرسہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال جمال آباد منتقل کر دیا گیا۔
، جبکہ واقعے کی ذمہ داری کسی بھی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔