ایرانی سفیر کا بیان: ایران اور پاکستان کے تعلقات نئے اور مضبوط مرحلے میں داخل

ایران اور پاکستان کےتعلقات نئےاورمضبوط مرحلےمیں داخل ہوچکےہیں،ایرانی سفیر

پاکستان اور ایران کے درمیان میڈیا شعبے میں تعاون کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات نئے اور مضبوط مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔
، وزیراعظم شہباز شریف کے کردار،مسلسل تعاون پر دلی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بڑھتا تعاون خوش آئند ہے۔
، چندماہ قبل ایرانی صدر کے پاکستان کے تاریخی دورے نے تعلقات کا نیا باب رقم کیا، پاکستانی عوام،حکومت،میڈیا نے مشکل وقت میں ایران کا بھرپور ساتھ دیا۔
، صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن کردار ادا کیا، ایران کے عوام پاکستان کی دوستی،بھائی چارے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
، میڈیا کے شعبے میں تعاون دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا، آج دستخط ہونے والے معاہدے تعاون کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔