مصنوعی ذہانت سے معاشی ترقی — پاکستان کی معیشت کے نئے امکانات

دوست ممالک کے بائی لیٹرل انفلوز کو اب تجارت میں تبدیل کرنے کا وقت آچکا ہے، محمد اورنگزیب

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دنیا میں معاشی نظام بہتری کی جانب گامزن ہے، مصنوعی ذہانت سے وابستہ معاشی ترقی پربات ہورہی ہے، ہمیں روایتی معیشت سے باہر نکلنا ہوگا۔
کراچی میں دی فیوچر سمٹ سے خطاب میں وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے لیکجز اور کرپشن کو روکا جا سکتا ہے، ۔
مصنوعی ذہانت کے ذریعے سیمنٹ، شوگر اور تمباکو سیکٹر میں لیکجز کم کریں گے۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ فائلرز کی تعداد میں 9 لاکھ تک اضافہ ہوا ہے۔
، نجکاری کے معاملات رواں سال کے اختتام تک حل ہو جائیں گے، میکرو اکنامک استحکام سرمایہ کاری کا ذریعہ ہےحتمی مقصد نہیں، کارپوریٹ منافع میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
، پاکستان بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے قابل عمل ہے۔ بلیو اکانومی میں بھرپور صلاحیت موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ اے آئی پر مبنی ترقی کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی فراہمی پر کام ہے۔
، گوگل پاکستان کو تکنیکی اور آئی ٹی مرکز بنانے میں تعاون کر رہا ہے، مصر نے پاکستان کے طرز کی اصلاحات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔