سکھ یاتریوں کے ساتھ آنے والے ہندو واپس بھارت بھیجے گئے: امیگریشن حکام

سکھوں یاتریوں کیساتھ آنیوالے 12 ہندوؤں کو واپس بھارت بھیج دیا گیا

ہر سال بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری بڑی تعداد میں بابا گرونانک کے یوم پیدائش کی تقریبا کے موقع پر پاکستان کا رخ کرتے ہیں۔
حکومت پاکستان کی جانب سے بھارت کے سکھ یاتریوں کو بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر اجازت دی جاتی ہے۔
تاکہ سکھ اپنے روحانی پیشوا کے مزار پر پیش ہوکر انہیں خراج عقیدت پیش کر سکیں۔
سکھ یاتریوں کو سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ننکانہ صاحب جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔
پاکستانی امیگریشن حکام نے سکھ یاتریوں کے ساتھ آنے والے 12 ہندؤں کو واپس بھارت بھیج دیا۔
امیگریشن حکام کے مطابق ان 12 ہندؤں کی جائے پیدائش سندھ تھی، اب وہ بھارتی شہریت لے چکے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں داخلے کی اجازت صرف سکھ یاتریوں کو دی گئی ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔