ریٹرن فائلنگ کی آخری تاریخ 30 نومبر 2025 تک بڑھا دی گئی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مینول طریقے سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کیلئے ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع کر دی۔
، ٹیکس دہندگان کو سہولت دینے کیلئے ملک بھر کے ٹیکس دفاتر میں خصوصی سیل بھی قائم کر دیئے گئے۔
، مقصد مستقبل میں آن لائن ریٹرن فائل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
ایف بی آر نے آن لائن ریٹرن فائلنگ کے فروغ کے لیے مینول انکم ٹیکس فائلرز کے لیے خصوصی سہولیات کا اعلان کر دیا۔
ایف بی آر نے پاکستان بھر میں ٹیکس نظام کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کے جاری عمل کے تحت مینول انکم ٹیکس فائلرز کے لیے خصوصی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
آن لائن فائلنگ سسٹم میں آسانی سے منتقلی کو یقینی بنانے کے لئے ایف بی آر نے ٹیکس سال دوہزار چوبیس سے مینول ریٹرن فائلنگ کو ختم کر دیا ہے۔
تاہم ایف بی آر نے مینول ریٹرن جمع کرانے والے ٹیکس فائلرز کو آن لائن نظام سے ہم آہنگ ہونے میں درپیش دشواری کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں خصوصی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔