انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں اسکول کے قریب دھماکا، درجنوں زخمی

انڈونیشیا کے دارالحکومت میں ہائی اسکول کے قریب دھماکا، 54 افراد زخمی

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جمعہ کے روز ایک اسکول کے قریب دھماکے سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔
، تاہم دھماکے کی وجوہات فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جکارتہ پولیس کے سربراہ اسِپ ایڈی سوہیری نے کہا کہ دھماکا شہر کے ایک ہائی اسکول کے قریب ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ ’ابتدائی معلومات کے مطابق تقریباً 54 افراد زخمی ہوئے ہیں، کچھ افراد کو معمولی اور کچھ کو درمیانی نوعیت کی چوٹیں آئیں، کچھ افراد کو ہسپتال سے فارغ بھی کر دیا گیا ہے‘۔
عہدیدار کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جائے وقوعہ کا معائنہ شروع کر دیا ہے اور جکارتہ پولیس کا بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی وہاں موجود ہے ۔
تاکہ دھماکے کی وجہ کا تعین کیا جا سکے۔انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں کے لواحقین کو مدد فراہم کرنے کے لیے 2 ہسپتالوں میں خصوصی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
پولیس کے سربراہ نے کہا کہ ’ہم ابھی تفتیش کر رہے ہیں کیونکہ یہ واقعہ ابھی ابھی پیش آیا ہے‘۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔