گھوٹکی: پولیس کا کچے میں شرگینگ کے خلاف آپریشن، 12 ڈاکو ہلاک

گھوٹکی: پولیس کا کچے میں شرگینگ کے خلاف آپریشن، 12 ڈاکو ہلاک

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں کچے کے علاقے رونتی میں پولیس نے شرگینگ کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 12 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔
، کارروائی میں پولیس کا ایک جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے، ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھوٹکی میں کچے کے علاقے رونتی میں پولیس نے شرگینگ کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 12 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز شر گینگ نے حملہ کرکے 7 افراد کو قتل کیا تھا، واقعے میں کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔
ڈی ایس پی عبدالقادر نے بتایا کہ دوران آپریشن ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگادی گئی۔
پولیس کے مطابق ڈاکو اپنے مارے گئے ساتھیوں کی لاشیں لے کر فرار ہوگئے، ڈاکوؤں کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا۔
اس سے قبل ایس ایس پی سکھر اظہر مغل نے بتایا تھا کہ آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا تھا کہ آپریشن میں 100 سے زائد پولیس کے جوان حصہ لے رہے ہیں۔
، ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں 6 بکتربند گاڑیاں بھی شامل ہیں، ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔