سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل کو دو تہائی اکثریت سے منظور کر لیا ہ

سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل کو دو تہائی اکثریت سے منظور کر لیا ہ

سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیمی بل دو تہائی اکثریت سے منظور

سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل کو دو تہائی اکثریت سے منظور کر لیا ہے، ترمیم کی حمایت میں 64 ووٹ ڈالے گئے جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ بھی نہیں آیا ۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں ترمیم منظوری کیلئے پیش کی۔
جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے بل کی 59 شقوں کی باری باری منظوری لی، اس دوران ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے کو اپنی نشست پر کھڑا ہونے کی ہدایت کی۔
شق نمبر 3 کی حمایت میں 64 ووٹ آئے جبکہ ایک ووٹ مخالفت میں آیا۔
شق وار منظوری کے بعد وزیر قانون نے بل کو حتمی منظوری کیلئے ایوان میں پیش کیا جس پر چیئرمین سینیٹ کے حکم پر تمام ووٹرز کو الگ لابی میں بھیجا گیا۔
، دو منٹ کیلئے گھنٹیاں بجائیں گئیں جس کے بعد ایوان کے دروازے بند کر دیئے گئے۔
تمام 64 اراکین نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالے اور کوئی بھی ووٹ مخالفت میں نہیں آیا۔
تحریک انصاف کے رکن سیف اللہ ابڑو اور جمیعت علما اسلام کے سینیٹر احمد خان نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ۔
اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے سینیٹ میں ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ کیا گیا جبکہ ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑی گئیں

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔