اسلام آباد دھماکے کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، عدالتوں اور حساس مقامات پر نگرانی سخت

اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد لاہورمیں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔
اسلام آبادمیں خودکش حملہ کے بعد لاہورمیں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے،عدالتوں کی سکیورٹی پرتعینات اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی۔
،ماتحت واعلی عدالتوں کےارد گرد پولیس پٹرولنگ بڑھائی جارہی ہے۔
پولیس کےمطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں کی چیکنگ بڑھادی گئی،انٹری پوائنٹس کی کلوزسرکٹ کیمروں سے مانیٹرنگ جاری ہے۔
،مشکوک گاڑیوں کی جامع چیکنگ کی جارہی ہے،شہر میں داخل ہونے والوں کے کوائف کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔
اس کے علاوہ شہر کی حساس تنصیبات پر بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی،سیف سٹی کیمروں کی مدد سے اہم شاہراہوں اورتنصیبات کی مانیٹرنگ جاری ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔