وانا کیڈٹ کالج پر حملہ، سکیورٹی فورسز نے 115 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا
وانا کیڈٹ کالج پر حملہ کے واقعہ میں سکیورٹی فورسز نے 115 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کیڈٹ کالج پر حملے کے وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد موجود تھے۔
، کیڈٹ کالج میں موجود 3 افغان خوارجین کو کالج کی ایک مخصوص عمارت تک محدود کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔سکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جس عمارت میں افغان خوارج موجود ہیں،۔
وہ کیڈٹس کی رہائشی عمارتوں سے کافی فاصلے پر واقع ہے، اب تک تمام کیڈٹ محفوظ ہیں،۔
کیڈٹس کی جانوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے آپریشن نہایت احتیاط سے جاری ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کالج کی حدود سے کیڈٹس کو نکالنے کا عمل بتدریج جاری ہے، اس وقت بھی کالج کے اندر تقریباً 535 افراد موجود ہیں۔
، وانا کیڈٹ کالج میں موجود 3 افغان خوارجیوں کے خلاف آپریشن پوری شدت سے جاری ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ افغان خوارجیوں نے کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی۔
، دھماکے سے کالج کا مرکزی دروازہ مکمل طور پر منہدم ہو گیا، جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔