اسلام آباد کچہری خودکش دھماکے پر امریکا کا اظہار یکجہتی، دہشت گردی کی سخت مذمت

اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکے پر امریکا کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی

امریکا نے ضلع کچہری اسلام آباد میں خودکش دھماکے پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔
امریکی سفارت خانے کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ضلع کچہری اسلام آباد میں خودکش دھماکے پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
آج کے حملے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
نیٹلی بیکر نے کہا کہ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس حملے اور دہشت گردی کی ہر شکل کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
اور پاکستان کی حکومت کی امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔
خیال رہے کہ آج اسلام آباد کے علاقے جی الیون میں کچہری کے باہر پولیس کی گاڑی پر خُودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوگئے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔