پاکستان کسی دہشتگرد تنظیم سے مذاکرات نہیں کرے گا،ترجمان دفترخارجہ

طالبان رجیم کے بعد افغان سرزمین سے دہشتگرد حملے بڑھ گئے،ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفترخارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم کے بعد افغان سرزمین سے پاکستان پر دہشتگرد حملے بڑھ گئے۔
پاکستان کسی دہشتگرد تنظیم سے مذاکرات نہیں کرے گا۔
اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ طالبان رجیم دہشت گردی کے واقعے کو ہیومنیٹیرین ایشو کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
پاکستان فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی اور بی ایل اے سمیت کسی دہشت گرد تنظیم سے مذاکرات نہیں کرے گا۔
طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کیلئے نرم گوشہ نہیں ہونا چاہیے۔
، پاکستان نے ہرممکن تحمل کا مظاہرہ کیا، افغان رجیم کی باتیں کھوکھلے دعوے کے سوا کچھ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے امریکی صدر کے پاکستان سے متعلق بیان کو غلط انداز میں پیش کرنے کی کوششوں کی۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔