ملتان موٹروے حادثہ میں دو افسروں سمیت تین جانیں ضائع، ڈرائیور فرار

ملتان موٹروے اوچ شریف انٹرچینج کے قریب حادثہ،دو افسروں سمیت تین اہلکار جاں بحق

ملتان موٹروے ایم 5 پر اوچ شریف انٹر چینج کے قریب حادثہ، تین آفیسرز جاں بحق ہوگئے۔
ایم فائیو اُوچ شریف کے قریب بس کی پیٹرولنگ موبائل کو ٹکر موٹر وے پولیس کے دو افسروں سمیت تین اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد مشتاق،ناصرعباس اور اسامہ کے نام سے ہوئی۔
موٹروے پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ موٹروے ایم 5 لوکیشن 662 پر اوچ شریف کے قریب پیش آیا۔
، موٹروے پولیس آفیسرز ڈیوٹی شفت ختم کرکے گھر جا رہے تھے،مسافر بس کراچی سے ملتان جارہی تھی۔
پیٹرولنگ موبائل کو کچلنے والا بس ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا،ریسکیو حکام نےجاں بحق اہکاروں کی لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔
وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کیا،۔
کہا ان بہادرافسران کی قربانی کو فراموش نہیں کیا جائے گا،حادثے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کروائی جائیں گی۔