الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں حالیہ ترمیم کو آئین و قانون سے متصادم قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے متعلقہ ونگ کو وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کی تیاری کا حکم دیا ہے۔
فیصلے میں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں حالیہ ترمیم کو آئین اور قانون سے متصادم قرار دیا گیا ہے۔
فیصلے کے مطابق خواتین سمیت دیگرمخصوص نشستوں پر انتخابات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نہیں کرا سکتا۔
انتخابات کیلئےڈی آر او، آر او اور دیگر عملہ تعینات کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنےافسران، عدلیہ یا انتظامیہ میں سے انتخابی عملہ تعینات کرے گا۔
فیصلے کے مطابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سرکاری افسر کی تعریف پر پورا نہیں اترتا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔