نادرا کی جعلی ویب سائٹ کا انکشاف
نادرا کی جعلی ویب سائٹ کا انکشاف ہوا ہے۔ نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کوتحقیقات کیلئے شکایت جمع کرا دی گئی۔
بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں بالخصوص برطانیہ میں مقیم افراد ہوشیار رہیں۔
ترجمان نادرا کا کہنا ہے “نادراکارڈ سنٹر” کے نام سے جعلی ویب سائٹ سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں۔
یہ ویب سائٹ اوورسیزپاکستانیوں سے دھوکا اور جعلسازی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
نادرا کے نام پر شناختی کارڈ اور نائیکوپ سے متعلق خدمات اور ملازمتوں کی فراہمی کو بھی فراڈ قرار دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اس پلیٹ فارم پر کوئی بھی ذاتی معلومات، دستاویزات یا ادائیگیاں غلط استعمال ہوسکتی ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔