ڈی آئی خان اور شمالی وزیرستان: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن میں بڑی کامیابی

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 15 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 15 اور 16 نومبر کو خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسزکی بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کےخلاف دو الگ الگ کارروائیوں میں 15 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن میں 10 خوارج ہلاک ہوگئے۔
ہلاک دہشتگردوں میں گروہ کا مرکزی سرغنہ غلام محسود بھی شامل تھا۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں خفیہ آپریشن میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
دونوں علاقوں میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے “عزمِ استحکام” کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی جارحانہ مہم پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گی۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔