چشمہ شوگر ملز کرشنگ سیزن: معیاری گنے کی سپلائی پر میجر ممتاز علی وزیر کا زور
(ٹبی قیصرانی سپیشل رپورٹر)چشمہ شوگر ملز لمیٹڈ رمک نے 15 نومبر 2025 سے گنے کے کرشنگ سیزن 26–2025 کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
افتتاحی تقریب میں ملز کے DGM ایڈمن اینڈ سیکیورٹی میجر ممتاز علی وزیر نے روایتی انداز میں کرشنگ سیزن کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ملز کی بہترین روایات کے مطابق اعلیٰ معیار کا گنا فراہم کرنے والے مختلف زمینداروں میں شیلڈز اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر ممتاز علی وزیر نے کہا کہ گنے کی معیاری، صاف اور بروقت سپلائی نہ صرف کاشتکار کے لیے معاشی فائدے کا باعث بنتی ہے بلکہ اس سے مل کی کارکردگی اور پیداوار میں بھی نمایاں بہتری آتی ہے۔
انہوں نے زمینداروں پر زور دیا کہ وہ اس سال بھی مل انتظامیہ کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں اور غیر معیاری یا گندا گنا لانے سے گریز کریں تاکہ سیزن کو کامیابی، شفافیت اور بہتر انتظام کے ساتھ مکمل کیا جا سکے۔
DGM ایڈمن نے مزید کہا کہ چشمہ شوگر ملز ہمیشہ کسان دوست پالیسیوں پر یقین رکھتی ہے اور کاشتکاروں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاتا ہے۔
انہوں نے زمیندار برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سال کا سیزن گزشتہ برسوں کی نسبت مزید کامیاب ثابت ہوگا۔
مل انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ کسانوں کے مسائل اور شکوک دور کرنے کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کیے گئے ہیں جبکہ کرشنگ کے تمام مراحل کی نگرانی جدید طریقوں سے کی جائے گی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔