سرائیکی صوبے کا قیام: 21 نومبر کو نواں شہر ملتان میں بھرپور احتجاج کا اعلان

کہروڈ پکا ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹر شیخ محمد جہانگیر سے )21 نومبر کو ملتان چوک نواں شہر پر 27 ویں ترمیم کے خلاف بھرپور احتجاج ہوگا ۔

احتجاج کی قیادت پاکستان سرائیکی پارٹی کے چیئرمین ایڈوکیٹ اکبر انصاری اور مرکزی صدر پاکستان سرائیکی پارٹی ڈاکٹر نعمان طیب خان چنگوانی کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان سرائیکی پارٹی کے سیکرٹری جنرل ملک جاوید حسین چنڑ ایڈوکیٹ نے ڈیرہ غازی خان میں پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27 ویں آ ئینی ترمیم میں سرائیکی صوبے کو شامل نہیں کیا گیا ۔
سرائیکی قوم سرا پا احتجاج ہے اور اب ہم سڑکوں پر آ کر اپنا حق صوبہ سرائیکستان کے قیام کے لیے احتجاجی دھرنا اور مظاہرہ کریں گے انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم کے علاوہ جتنی بھی ترامیم ہوئی ہیں وہ حکمران طبقہ اپنے مفادات کے لیے کرتے ہیں۔
مگر 50 سال سے دیرینہ مطالبہ سرائیکی صوبے کا قیام کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے اور سرائیکی قوم سے اب مذاق بند کیا جائے کیونکہ سرائیکی قوم کا بچہ بچہ جاگ چکا ہے اور اپنا حق لینے کے لیے سڑکوں پر احتجاج کے لیے تیار ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ پورے سرائیکی وسیب سے قافلے 21 نومبر کو ملتان نواں شہر چوک پہنچیں گے۔
اس موقع پر ملک جاوید حسین چنڑ نے کہا کہ تمام سرائیکی قومِ پرست جماعتیں سے رابطہ کر رہے ہیں اور دعوت نامہ دے رہے ہیں اور سرائیکستان صوبے کا مطالبہ تمام سرائیکی جماعتوں کا مشترکہ مطالبہ ہے وکلا تاجر سول سوسائٹی اور کالجز کے طلبہ کے علاوہ خواتین بھی احتجاج میں شرکت کریں گے۔
اس موقع پر انہوں نے ارشد خان کاکڑ اور غلام فرید خان سے ملاقات کی اور مہر وقاص احمد اور ڈاکٹر شوکت کو بھی 21 نومبر ملتان احتجاج کا دعوت نامہ دیا جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے بھرپور شرکت کے یقین دہانی کرائی ۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔