غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کیخلاف آپریشن جاری ہے: عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں غیر قانونی مقیم افغان و غیرملکی شہریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام ملے گا۔
، تین ہفتوں میں 6 ہزار 220 افغانیوں کو واپس اپنے ملک بھجوایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویسلز بلور کے تحت کئی شہریوں نے درست معلومات حکومت کو فراہم کی ہیں۔
، معلومات دینے والے شہریوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
، صوبے سے غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی کا آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔