پاک افغان سرحد کی بندش کو 40 روز ہوگئے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں
پاک افغان سرحد کی بندش کے باعث چمن میں باب دوستی، خیبر میں طورخم، شمالی وزیرستان میں غلام خان، جنوبی وزیرستان میں انگور اڈا اور کرم میں خرلاچی بارڈر بند ہوئے 40 روز ہوگئے ہیں۔
چمن میں باب دوستی سے ہر قسم کی تجارت اور ویزا ٹریولنگ آج بھی معطل ہے۔
لیویز حکام کے مطابق سندھ پنجاب اور بلوچستان میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کا باب دوستی سے انخلا جاری ہے۔
حکام کے مطابق طورخم میں تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
شمالی وزیرستان میں غلام خان بارڈر، جنوبی وزیرستان میں انگور اڈا اور ضلع کرم میں پاک افغان سرحد خرلاچی کے بھی بند ہونے سے مال بردار گاڑیوں سمیت تمام آمدورفت بھی معطل ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔