9 مئی کیسز: پنجاب حکومت نے متعدد اسپیشل پراسیکیوٹرز کی تقرریاں واپس لے لیں
لاہور: پنجاب حکومت نے 9 مئی کیسز کے لیے تعینات شدہ متعدد اسپیشل پراسیکیوٹرز کی تقرریاں واپس لینے کی منظوری دے دی۔
پنجاب کابینہ کے اجلاس میں 9 مئی کیسز کے اسپیشل پراسیکیوٹرز کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں اور ریاستی مؤقف کی کمزور نمائندگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق درجنوں سماعتوں میں کئی اسپیشل پراسیکیوٹرز کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی ، اب پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی نشاندہی پر ناقص کارکردگی والے پر اسیکیوٹرز کی خدمات واپس لینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ اسپیشل پراسیکیوٹر راؤ عبدالجبار 62 سماعتوں میں 2 بار، آصف قریشی 64 سماعتوں میں 6 بار ، رانا اشفاق شفیع 58 سماعتوں میں 4 بار اور ملک عشرت حسین 67 سماعتوں میں صرف ایک بار پیش ہوئے۔اسی طرح رانا منظور احمد 58 سماعتوں میں 2 بار ،رانا نعمان گوہر 64 سماعتوں میں 25 بار اور شاہد شوکت 99 سماعتوں میں صرف 2 بار پیش ہوئے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔