وزیراعظم کی پی آئی اے کی نجکاری تیز رفتار اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی نجکاری تیز رفتار اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت کردی جبکہ قابل پرواز طیاروں کی تعداد بڑھانے اور پروازوں کی بروقت روانگی یقینی بنانے کا حکم بھی جاری کر دیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے امور پر اجلاس ہوا۔
جس میں پی آئی اے کی نجکاری اور بزنس پلان پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے نجکاری کا عمل تیز رفتار اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
، ساتھ ہی قابل پرواز طیاروں کی تعداد بڑھانے کے لیے جامع لائحہ عمل تیار کرنے اور پروازوں کی بروقت روانگی یقینی بنانے کا حکم دیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے چار پارٹیز پری کوالیفائی کر چکی ہیں اور جلد بڈنگ کا عمل شروع ہوگا۔
قومی ایئرلائن کے پچھتر فیصد شیئرز کی نجکاری کی جائے گی، تاہم شرط رکھی گئی ہے کہ نجکاری کے بعد پی آئی اے کا نام اور تھیم تبدیل نہیں ہوں گے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔