بنوں میں امن لشکر کمانڈر پر حملہ — افسوسناک واقعے کی تفصیل

بنوں میں امن لشکر کمانڈر کے دفتر پر حملہ، 7 افراد جاں بحق، 2 زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں حکومتی حمایت یافتہ امن لشکر کمانڈر قاری جلیل کے دفتر پر نامعلوم افراد کا حملہ کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق امن لشکر کمانڈر قاری جلیل کے دفتر پر حملے میں 7 افراد جاں بحق ، 2 زخمی ہوگئے۔
، لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں اسامہ، سفیان، محمد نیاز ، محمدسفیان، ولی ، نعمان،ماسٹر جبکہ زخمیوں میں کامران اور محمد شامل ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔