ملائیشیا کو گوشت برآمد کرنے کا فیصلہ: پاکستان کا 20 کروڑ ڈالر کا سالانہ ہدف

ملائیشیا کو سالانہ 20 کروڑ ڈالر کا گوشت برآمد کرنے کا فیصلہ

پاکستانی برآمدات میں اضافےکیلئے ملائیشیا کوسالانہ 20 کروڑ ڈالر کا گوشت برآمدکرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی قائم کمیٹی اس حوالے سے تیار تجاویز آج وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔
تجاویز کو حتمی شکل دینے کیلئے منعقد کمیٹی اجلاس میں سرکاری و نجی شعبےکےاسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملائیشیا کوگوشت کی برآمدات کے چیلنجز، سفارشات اورآئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے ملائیشیا کو 200 ملین ڈالر سالانہ کا گوشت برآمد کرنے کاہدف تجویز کردیا۔
،کمیٹی کی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ ہڈی والاگوشت برآمد کرنے کیلئے قابل عمل حل پر بھی کام جاری ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔