ملک بھر میں ریلوے کی زمینوں پر قبضوں کی دستاویزات سامنے آگئیں
ملک بھر میں ریلوے کی زمین پر قبضوں کا سلسلہ جاری ہے، ریلوے کی 12 ہزار 500 ایکڑ اراضی پر افراد اور ادارے قابض ہیں۔
ملک بھر میں پاکستان ریلوے کی ملکیت اراضی اور قبضہ شدہ اراضی کے سرکاری اعدادوشمار کی تفصیل سامنے آگئی۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق ملک بھر میں 8.5 ہزار ایکڑ ریلوے زمین پر نجی ادارے و افراد قابض ہیں۔
جب کہ ریلوے کی 4 ہزار ایکڑ زمین پر سرکاری ادارے قابض ہیں۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر ملک بھر میں ریلوے کی 12.5 ہزار ایکڑ زمین پر غیرقانونی قبضہ ہے،۔
ملک بھر میں ریلوے کی کل ملکیت 168.9 ہزار ایکڑ زمین ہے۔اسلام آباد میں ریلوے کے پاس 1.1 ہزار ایکڑ زمین ملکیت ہے،۔
پنجاب میں ریلوے کی ملکیت 91.6 ہزار ایکڑ زمین ہے، سندھ میں ریلوے کی ملکیت 38.7 ہزار ایکڑ زمین ہے۔
جب کہ بلوچستان میں ریلوے کے پاس 9 ہزار ایکڑ زمین ملکیت ہے اور خیبرپختونخوا میں ریلوے کے پاس 28.4 ہزار ایکڑ زمین ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔