پنجاب حکومت کے ویژن کو امریکی کانگریس کی پذیرائی: عظمیٰ بخاری کا بیان

پنجاب حکومت کے ویژن کو امریکی کانگریس نے جنوبی ایشیا میں مثال قرار دیا، عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے ویژن کو امریکی کانگریس نے جنوبی ایشیا میں مثال قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی کانگریس کا مریم نواز کو لکھا گیا خط حوصلہ افزا اور قابل ستائش ہے۔
امریکی قانون ساز بھی مریم نواز کی لیڈرشپ کے معترف ہیں۔ انہوں نے مریم نواز کے اینٹوں کے بھٹوں اور بھٹہ مزدوری سے متعلق اقدامات کو سراہا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی کانگریس نے مریم نواز کے ماحولیات اور جبری مشقت کے خاتمے کے اقدامات کو قابل تعریف قرار دیا اور جدید بھٹہ نظام کو خطے میں مثال قرار دیا گیا ہے۔
امریکی قانون سازوں نے بھی اعتراف کیا کہ مریم نواز کے اقدامات امریکی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کا پرکشش موقع ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔