گردشی قرضے کا بوجھ غریب طبقے پر | اقتصادی رپورٹ نے حقائق بے نقاب کردیے

26 سو ارب سے زائد گردشی قرضے کا سب سے زیادہ بوجھ غریب طبقے پر ڈال دیا گیا

معاشی تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس نے پاکستان میں توانائی کےشعبےکا کچا چٹھا کھول دیا،26 سو ارب سے زائد گردشی قرضے کا سب سے زیادہ بوجھ غریب طبقے پر ڈال دیا گیا۔
توانائی شعبےمیں گزشتہ دس سال میں بجلی ٹیرف میں 3 گنا اضافہ ہوا،نان انرجی ٹیرف کاسب سے زیادہ 60 فیصدبوجھ غریب گھرانوں پرڈالاگیا۔
سرکاری معاشی تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نےچشم کشا رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کےمطابق بجلی کےشعبےمیں پیداواری صلاحیت سال 2025 میں 45 ہزارمیگا واٹ تک پہنچ چکی،۔
گردشی قرضہ بھی 2 ہزار 600 ارب روپے سے تجاوزکرگیا،ادائیگی کا زیادہ بوجھ غریب گھرانے برداشت کر رہےہیں۔
،100یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالےغریب صارفین کیلئےٹیرف 11.72 سے بڑھکر 22.44 روپے ہو چکا،۔
نان انرجی کاسٹ کا بوجھ غریب پر 60 فیصد، امیروں پر صرف 30 فیصد رہ گیا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔