وزیراعظم سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات | خدمات کو سراہا گیا

وزیراعظم شہباز شریف سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملک و قوم کے لیے خدمات کی تعریف کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ سے منظور کی گئی 27ویں آئینی ترمیم، آرمی نیوی اور ایئرفورس کے ترمیمی بلز کی منظوری کے بعد آرمی چیف کو اب چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے۔
، اس عہدے کی مدت 5 سال ہوگی، آئینی ترمیم کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کر دیا گیا تھا۔
، تاہم جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مدت ملازمت تک یہ عہدہ برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی تھی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت نے 4 بل پیش کیے تھے،۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان نیوی ترمیمی بل 2025، پاکستان آرمی ترمیمی بل 2025 اور پاکستان ایئرفورس ترمیمی بل 2025 پیش کیا تھا،۔
جنہیں کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا۔قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا تھا۔
، یہ بل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے منظوری کے لیے پیش کیا تھا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔