مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7700 روپے کا بڑا اضافہ
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونےکی پھر لمبی چھلانگ،مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7700 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 7700 روپےبڑھکر 436562 روپے ہوگئے،اس کےعلاوہ 10 گرام سونےکی قیمت 6601 روپے کے اضافے سے 374281 روپے ہوگئی جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 152 روپےبڑھکر 5422 روپےہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 77 ڈالر مہنگا ہوکر 4142 ڈالر کا ہوگیا ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔