مولانا فضل الرحمان نے 27 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کردیا

مولانا فضل الرحمان نے 27 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کردیا

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے انہوں نے کہا کہ ہم مکمل طور پر 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں۔
،ہماری مجلس شوریٰ میں فیصلے کی سب نے توثیق کردی،۔
کچھ عرصہ پہلے 26 ویں ترمیم آئی، حکومت سےمذاکرات ہوتے رہے،اس وقت تحریک انصاف آن بورڈ تھی۔
،ہم ان کی تجاویز لیتے رہے،ہم ان کی تجاویز پرکھڑے ہوئے اورحکومت سے تجاویز پرعمل کرایا۔
،یہی وجہ ہےکہ 26 ویں ترمیم متفقہ طور پر منظورہوئی تھی۔مولانا فضل الرحمان نےمزید کہا حکومت کا کام تھا وہ اپوزیشن سے مشاورت کرتی۔
،حکومت نے جبری طورپرارکان کو توڑا،جبری اورجعلی دو تہائی اکثریت تھی،یہ جمہوری اقدار کےخلاف ہوا،۔
ایک سال پہلے حکومت نےکہا تھا یہ چیزیں غلط ہیں آج وہ کیسے ٹھیک ہو گئیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔