پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1 فیصد ہوگئی
پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1 فیصد ہوگئی جو سال 2020-21 میں ملک میں بے روزگاری کی شرح 6.3 فیصد تھی۔
قومی لیبر فورس سروے 2024-25 کے نتائج جاری کردیے گئے۔
لیبر فورس سروے کے مطابق گزشتہ پانچ سال میں بے روزگاری میں 0.8 فیصد تک اضافہ ہوا-
، پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1 فیصد ہوگئی، ملک میں اس وقت تقریبا 80 لاکھ افراد بے روزگار ہیں۔
سروے کے مطابق سال 2023 کی مردم شماری کے مطابق ملکی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار ہے۔
لیبر فورس کی تعداد 7 کروڑ 72 لاکھ سے تجاوز کر گئی، ملک میں ورکنگ ایج پاپولیشن کی شرح 43 فیصد، غیر فعال آبادی 53.8 فیصد ہوگئی۔
قومی لیبر فورس سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 3.3 فیصد آبادی بے روزگاری ہے،۔
سروسز سیکٹر روزگار کی فراہمی میں ٹاپ پوزیشن پر ہے، روزگار فراہمی میں زرعی شعبہ دوسرے اور صنعتی شعبہ تیسرے نمبر پر ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔