خطے کی صورتحال اور پاک فوج کا حکومتی تعاون—فیلڈ مارشل کی بریفنگ

پاک فوج وفاقی وصوبائی حکومتوں سے تعاون جاری رکھے گی، فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج وفاقی وصوبائی حکومتوں سے تعاون جاری رکھے گی۔ دشمن کے مذموم عزائم متحد ہوکر ناکام بنائیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیوکا دورہ کیا ۔
جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی، فیلڈمارشل نے شرکا کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا، وفد کو علاقائی اور اندرونی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے وفد کو سرحدپار سے دہشتگردی، ہائبرڈ خطرات سے آگاہ کیا، خطے کی بدلتی صورتحال اور جیوپولیٹیکل چیلنجز پر بھی بات چیت کی گئی۔
فیلڈمارشل عاصم منیر نے کہا کہ قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے ادارے پرعزم ہیں، معرکہ حق میں افواج پاکستان کی کارکردگی سے ملک کا وقار بلندہوا،۔
پاکستان ایک اہم ملک،اپنا مقام ضرور حاصل کرے گا، قوم کی اصل طاقت قومی وحدت میں ہے۔ دشمن کے مذموم عزائم متحد ہوکر ناکام بنائیں گے۔
پاکستان کی سالمیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔