پنجاب: پیدائش، وفات، نکاح اور طلاق کی رجسٹریشن اب پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر ہوگی
لاہور: پنجاب کے 3 اضلاع میں اب پیدائش، نکاح، طلاق اور وفات کی رجسٹریشن پاک آئی ڈی موبائل ایپلی کیشن پر دستیاب ہوگی۔
لوکل گورنمنٹ پنجاب اور نادرا کے درمیان ای رجسٹریشن معاہدہ طے پاگیا جس پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈی جی نادرا پنجاب نے دستخط کیے۔
ای رجسٹریشن معاہدے کے تحت اب پیدائش، نکاح، طلاق اور وفات کی رجسٹریشن اب پاک آئی ڈی موبائل ایپلی کیشن پر دستیاب ہوگی۔
اس حوالے سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 3 اضلاع جہلم، چکوال اور ننکانہ میں پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا جا چکا ہے۔
تاہم آگے چل کر اس سسٹم کو پنجاب بھر کی یونین کونسلز تک توسیع دی جائے گی۔
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ پر شہریوں کے لیے سہولیات کا دائرہ کار وسیع کیا جارہا ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔