پنجاب میں ٹریفک جرمانے بڑھ گئے: نئے آرڈیننس کی تفصیلات جاری

پنجاب: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ہونگے، آرڈیننس جاری

لاہور: پنجاب کے محکمہ قانون نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے نئے قانون کا آرڈیننس جاری کردیا۔
آرڈیننس کے مطابق اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 2 ہزار سے 20 ہزار روپے تک ہوگا۔
تیز رفتاری پرموٹرسائیکل کو 2 ہزار، کار کو 5 ہزار، ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پرموٹرسائیکل کو 2 ہزار اور تھری ویلر کو 3 ہزارروپے جرمانہ ہوگا۔
اسی طرح سگنل کی خلاف ورزی پر کار کو5 ہزار، 2 ہزار سی سی گاڑیوں کو 10 ہزار روپےجرمانہ ہوگا۰۔
جب کہ سگنل کی خلاف ورزی پر 2ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کو 15 ہزار، اوورلوڈنگ پرتھری ویلرکو 3 ہزار اور 2 ہزار سی سی سےکم گاڑیوں کو5 ہزارروپےجرمانہ ہوگا۔
آرڈیننس کے مطابق اوور لوڈنگ پر2 ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں کو10 ہزار اور ٹریلر کو اوور لوڈنگ پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا جائےگا ۔
جب کہ دھواں چھوڑتی موٹرسائیکل کو 2 ہزار، تھری ویلر کو 3 ہزار اور پبلک ٹرانسپورٹ کو 15 ہزار روپےجرمانہ ہوگا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔