نومبر اور دسمبر میں بارش نہ ہونے کی پیشگوئی: محکمہ موسمیات کی اہم رپورٹ

محکمہ موسمیات نے نومبر اور دسمبر میں بارش نہ ہونے کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے نومبر اور دسمبر میں بارش نہ ہونے کی پیشگوئی کردی۔ملک بھرمیں خشک سردی جاری ہے۔
،میدانی علاقوں میں اسموگ اوردھند بڑھنےلگی،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہےکہ رواں ماہ اوردسمبر میں بھی بارش کی کوئی امید نہیں ہے۔
،بالائی علاقوں میں برفباری کے بھی کوئی آثار نہیں ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹرمیٹ عرفان ورک کا کہنا ہےکہ موسم خشک ہی رہےگا،اورسردرہےگا۔
،درجہ حرارت کم رہیں گےاورمیدانی علاقوں میں اسموگ اورفوگ رہےگی،تربیلا اورمنگلا میں پانی کا جو ذخیرہ پہلے سےموجود ہے۔
اسی کو ریگولیٹ کرنا پڑے گا،گلشئیر یا برف پگھلنے سے پانی نہیں آئے گا۔میٹ حکام کا کہنا ہےموسم کی صورتحال پرمسلسل نظر رکھی جارہی ہے۔
،تاکہ خشک سالی کی صورت میں بروقت اقدامات کئےجا سکیں۔
ماہرین کےمطابق بارش نہ برسنے کے باعث آبی ذخائر کا احتیاط سے استعمال ضروری ہے،تاکہ پانی کی قلت کا کم سے کم سامنا کرنا پڑے ۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔