خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان ایران علاقائی تعاون انتہائی اہم

علاقائی سلامتی کیلئے ایران کے ساتھ قریبی تعاون انتہائی اہم ہے، فیلڈ مارشل

ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
سپہ سالار نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
جبکہ علی لاریجانی نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا۔
ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون، علاقائی سلامتی اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے قومی عزم دہرایا۔
کہا دہشت گردی کے خاتمے اور علاقائی سلامتی کیلئے ایران کے ساتھ قریبی تعاون انتہائی اہم ہے۔
فیلڈ مارشل نے پاکستان اور ایران کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
سیکرٹری ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل علی لاریجانی نے علاقائی امن و سلامتی میں پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا۔
ایران اور پاکستان کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
کہا مضبوط شراکت داری ہی علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور دیرپا استحکام کو یقینی بنانے کا راستہ ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔