عوام نعرے اور عملی اقدامات میں فرق جان گئے، اب کوئی بہکاوے میں نہیں آئے گا: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام نعرے اور عملی اقدامات میں فرق جان گئے، اب کوئی بہکاوے میں نہیں آئے گا۔
لاہور میں نومنتخب ارکان اسمبلی سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ اللہ تعالیٰ نے مسلم لیگ ن کو اتنی بڑی فتح سےنوازا۔
تمام حلقوں میں کارکنوں نے سخت محنت کی، شاندارکامیابی پرتمام عہدےداروں،کارکنوں کومبارکباد دیتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میانوالی میں بھی تبدیلی آ گئی ہے، دھاندلی ہوتی ہے توپوری دنیا دیکھتی ہے۔
ڈسکہ میں آپ نے دیکھاتھا، جتنی بھی مشکلات آئیں مسلم لیگ ن نےبہادری سےمقابلہ کیا اور کبھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ دور حکومت میں مخالفین کو جیلوں میں ڈالا گیا، لوگوں کو اصل اور نقل کے فرق کا پتا چل گیا۔
ہمیں موروثی سیاست کا طعنہ دینے والوں نے اپنی بیوی، بھائی، رشتہ دارکھڑےکیے لیکن عوام کو سمجھ آ گئی ہے اب کوئی بہکاوے میں نہیں آئے گا۔
مریم نواز کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن نےکبھی بھی سیاسی عمل سےانکارنہیں کیا۔
عوام نعرے اور عملی اقدامات میں فرق جان گئےہیں، ہری پورمیں بھی بھاری لیڈ سےمسلم لیگ ن جیتی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔